فرانس کے جنگل میں ایک ایسا 132 ٹن وزنی عجوبہ پتھر موجود ہے جسے کوئی بھی شخص باآسانی ہلاسکتا ہے۔
یہ پتھر شمالی مشرقی فرانس کے ایک جنگل میں موجود ہے اور یہ جنگل رنگ برنگی چٹانوں سے بھرا پڑا ہے، جہاں لاتعداد ارضیاتی عجوبے پائے جاتے ہیں۔
اسی جنگل میں موجود یہ پتھر 132 ٹن وزنی ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ اسے کوئی بھی شخص تھوڑا سا زور لگا کر ہلاسکتا ہے، تاہم شرط یہ ہے کہ پتھر کو ہلانے کے لیے درست مقام کا پتا ہو، ورنہ پتھر کو ہلایا نہیں جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودی عرب کا ارضیاتی عجوبہ
ویل گوت نامی جنگل میں پڑا یہ پتھر بہت مشہور ہے اور بظاہر وہ اتنا بڑا ہے کہ اسے دیکھ کرگمان ہوتا ہے کہ یہ ناقابلِ جنبش ہے اور دیکھنے والا یہی سوچتا ہے کہ کوئی بھی اسے نہیں ہلا سکتا۔
اس پتھر کو لوگان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے جب کہ اس پتھر کی اونچائی انسان سے بھی بلند ہے، اگر اس پتھر کے نچلے حصے پر دونوں ہاتھوں سے اسے اٹھانے کے لیے زور لگایا جائے تو یہ واضح طور پر ہلتا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















