Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرین کے آخری ڈبے میں یہ نشان کیوں بنا ہوتا ہے؟

بچے ہوں یا بڑے ٹرین کا سفر کرنا تو ہم سب کو ہی پسند ہوتا ہے اور دورانِ سفر ہم اس سے خوب لُطف اندوز بھی ہوتے ہیں۔

سفر کے دوران آپ نے دیکھا ہوگا کہ ٹرین کے آخری ڈبے پر ایکس کا نشان بنا ہوا ہوتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

ہم میں سے اکثر لوگوں کو اس کی وجہ معلوم ہی نہیں ہوگی کیونکہ ہم نے کبھی اس چیز پر غور کیا ہی نہیں ہوگا۔

تو آئیے ہم آپکو اس کی اصل وجہ بتاتے ہیں۔

یہ ایکس کا نشان ہر مسافر ٹرین اور مال گاڑی کے پیچھے بنا ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک ٹرین پوری آئی ہے کیونکہ اگر یہ نشان نہ ہو تو اسٹیشن پر موجود ریلوے حکام سمجھ جاتے ہیں ہے کہ ضرور ٹرین کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے ٹرین پوری اگلے اسٹیشن تک نہیں پہنچ سکی۔

یہ حادثہ کسی قسم کا بھی ہو سکتا ہے جیسا کہ ٹرین کو کسی نے لوٹ لیا ہو، ٹرین پٹری سے اتر گئی ہو یا پھر ٹرین کسی کھائی وغیرہ میں گر گئی ہو۔

یہ نشان عموماً سفید یا پیلے رنگ کا ہوتا ہے اور اس کا سائز بھی کافی بڑا ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں