Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوراخ سے چابیاں نکالنے میں بلی نے کی خاتون کی مدد

انسان اور بلیوں کی جوڑی اکثر خوب جمتی ہے اور یہ ایک بہترین پالتو جانور بھی ہوتی ہیں جو انسان کے مزاج کو بھی سمجھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو حیران کردیا ہے جس میں ایک بلی کو خاتون کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Good News (@globalpositivenews)

ایک ماں اور اس کا بیٹا اپنے اپارٹمنٹ کے باہر کھیل رہے تھے جب بچے نے غلطی سے گھر کی چابیاں واک وے کے قریب ایک چھوٹے سے سوراخ میں گرا دیں۔ عورت کی بہت کوششوں کے باوجود، چابیاں بازیافت کرنا ناممکن لگ رہا تھا۔

بعدازاں پڑوسیوں کی بلی نے صورتحال کو کشیدہ ہونے سے بچایا اور مدد کے لئے آگے بڑھی اور خاتون کی چابیاں نکالنے میں مدد کی۔

یہ واقعہ اگر کیمرے میں قید نہیں ہوتا تو اس پر یقین کرنا تھوڑا مشکل ہوتا لیکن اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

انسٹاگرام پیج گڈ نیوز پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کو 30,000 کے قریب لائکس  مل چکے ہیں جبکہ صارفین کے تبصروں کی بھرمار ہو چکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں