Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنیر سے بھرپور بریڈ پکوڑے کی ویڈیو پر صارفین نے کیا برہمی کا اظہار

وائرل نت نئے تجربات کے ساتھ ساتھ  ایک نیا تجربہ انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوتا نظر آرہا ہے جس نے شام کے ناشتے میں شوق سے کھائے جانے والے بریڈ پکوڑے کو تبدیل کردیا ہے۔

حال ہی میں ایک اسٹریٹ وینڈر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آرہی ہے جس میں اس نے بریڈ پکوڑے کو ایک نیا انداز دینے کی کوشش کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by RISHABH NARANG (@food.ieboss)

یہ ویڈیو فوڈ بلاگر رشبھ نارنگ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی کا کیپشن ہے، ’’250 گرام پنیر والا روٹی پکوڑا‘‘، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایک اسٹریٹ وینڈر ڈبل روٹی چنتا ہے اور دل کھول کر اس پر آلو مسالہ پھیلاتا ہے۔

 اس کے بعد، وہ اس پر پنیر کا ایک بڑا 250 گرام کا ٹکڑا رکھتا ہے اور پھر وہ آلو مسالہ کے ساتھ ڈبل روٹی کا ایک اور ٹکڑا اس پر رکھتا ہے۔

اس کے بعد اسے چنے کے آٹے کے بیٹر میں ڈبو دیا جاتا ہے اور اس کی مکمل کوٹنگ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے ڈیپ فرائی کیا جاتا ہے جب تک کہ یہ سنہری بھوری رنگت میں نہ آجائے۔

ایک بار جب کھانا پکانے کا عمل مکمل ہو جاتا ہے، تو وہ روٹی کے پکوڑے کو نازک طریقے سے دو حصوں میں کاٹ لیتا ہے۔

اس فیوژن پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک روایتی ناشتے کو خراب کرنے پر ناراضگی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں