Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خون کا رنگ سُرخ ہونے کے باوجود ہماری رگیں نیلی کیوں نظر آتی ہیں؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ خون کا رنگ سُرخ ہونے کے باوجود ہماری رگیں نیلی کیوں نظر آتی ہیں۔

رگیں بنیادی طور پر خون کی شریانوں کی ہی ایک قسم ہوتی ہیں۔

جسم میں 3 اقسام کی رگیں ہوتی ہیں deep veins، pulmonary veins اور superficial veins۔

ان میں سے superficial veins وہ رگیں ہوتی ہیں جو ہمیں ہاتھوں یا جسم کے دیگر حصوں میں نظر آتی ہیں۔

رگیں نیلی دکھنے کی وجہ رنگوں کی ویو لینتھ میں چھپی ہوئی ہے، ویو لینتھ وہ روشنی ہے جو ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں اور اس کے مطابق رنگوں کو شناخت کرتی ہیں۔

سرخ رنگ کی ویو لینتھ سب سے طویل ہوتی ہے مگر اس میں توانائی کی مقدار سب سے کم ہوتی ہے۔

تو رگوں کا رنگ سبز یا نیلا نظر آنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ جِلد اور ٹشوز کی تہوں کے نیچے ہوتی ہیں۔

جِلد اور ٹشوز سرخ رنگ کی ویو لینتھ کو زیادہ جذب کرتے ہیں مگر ہماری آنکھوں میں زیادہ توانائی والی ویو لینتھ پہنچتی ہیں جس کے باعث رگیں سبز یا نیلے رنگ کی نظر آتی ہیں۔

اگر آپ کی جِلد ہلکے رنگ (جیسے سفید) کی ہے تو پھر نیلی یا سبز رگیں نظر آنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

اگر جِلد کی رنگت گہری ہو تو پھر رگوں کا رنگ دیکھنا مشکل ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں