Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا ہوا جب ایک خاتون نے غلطی سے کسی اجنبی کو رقم بھیج دی؟

ٹیکنالوجی کے اس دور میں صرف ایک کلک سے رقم بھیج دی جاتی ہے لیکن کیا ہو اگر وہ رقم غلطی سے کسی نامعلوم شخص کے پاس چلی جائے؟

حال ہی میں ایکس پر شیئر کئے گئے واقعے نے ایسے کی ایک صورتحال صارفین کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے جس میں ایک خاتون نے غلطی سے کسی اجنبی کو رقم بھیج دی تھی۔

 

شیئر کی جانے والی اس پوسٹ میں خاتون نے بتایا ہے کہ انہوں نے غلطی سے غلط نمبر پر رقم بھیج دی تھی اور اس طرح وہ ایک ایسے  شخص سے ملیں جو کہ بہت اچھا تھا لیکن کچھ دیر کے لئے وہ گھبرا گئیں تھیں۔

خاتون نے پوسٹ کے ساتھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے جس میں دونوں کی گفتگو موجود تھی، اسنیپ شاٹ سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون کو کیسے احساس ہوا کہ اس نے رقم غلط نمبر پر بھیجی اور اسے اس شخص سے واپس کرنے کو کہا۔ اجنبی شخص نے پہلے مذاق میں بتاتا ہے کہ وہ رقم واپس نہیں کریں گے، تاہم، وہ شخص جلد ہی اسے رقم واپس بھیج دیتا ہے۔

خیال رہے کہ یہ پوسٹ  @medusaflower  نامی صارف نے 8 ستمبر کو ایکس پر شیئر کی تھی جس کے بعد سے اب تک اسے 67,000 سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں اور بہت سے لوگوں نے اجنبی شخص کی مہربانی کی تعریف بھی کی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں