Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دلہن نے اپنی شادی کے لباس کو الگ بنانے کیلئے کیا کیا؟ دیکھیں وائرل ویڈیو

شادی کے دن کو الگ اور یادگار بنانے کے لئے آج کل لوگ بہت سے نئے اور عجیب آئیڈیاز پر کام کرتے ہیں ۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بھی شادی کے دن کو الگ، خاص اور یادگار بنانے کی کوشش کی گئی ہے ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surrey Memes (@thesurreymemes)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا دلہن اپنی شادی کے ہال میں خوبصورت انٹری لے رہے ہیں اور جیسے جیسے وہ دلہن آگے بڑھتی ہے تو ایک عجیب منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

ویڈیو میں آگے دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے دوپٹے پر پیچھے کی جانب لال اور کالے رنگ کے ہوا والے غبارے بندھے ہوئے ہیں جو کہ اس کے دوپٹے کو ہوا میں اٹھائے ہوئے ہیں ۔

ویڈیو اصل میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی تھی تاہم، بعد میں اسے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیا گیا اور کیپشن میں لکھا گیا کہ، “مجھے نہیں معلوم کہ، اس کے بارے میں کیسا محسوس کرنا ہے۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں