آج ہم آپ کو بادیان کے پھول کے حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جو یقیناً آپ کو پہلے معلوم نہیں ہوں گے۔
گھر میں اکثر جن جگہوں پر نمی ہوتی وہاں دھول جم جاتی ہے، پھر اسے رگڑ کر سرف کے پانی سے صاف کرنا پڑتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا ہوم کلینر بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس کے استعمال سے جمی ہوئی دھول، مٹی، چکنائی اور سارے داغ دھبے با آسانی صاف ہوجائیں گے۔
ہوم کلینر بنانے کا طریقہ
ایک برتن میں 2 کپ سفید سرکہ ڈال کر اس میں چند بادیان کے پھول، دار چینی اور کچھ لونگ شامل کریں۔ اسکے بعد برتن کو ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں، اب 2 دن بعد اس مکسچر کو ایک اسپرے بوتل میں چھان کر ڈال دیں۔
استعمال کا طریقہ
اس اسپرے سے آپ مصالحوں کی بوتلیں صاف کرسکتی ہیں، بس تھوڑا سا اسپرے بوتل پر چھڑکیں اور ایک کپڑے سے اسے پونچھ لیں۔
مائیکرو ویو اوون اگر گندا اور اندر سے چکنا ہوجائے تو اسکے لیئے اس پانی کو پیالے میں نکال کر اوون میں رکھیں، اور تھوڑی دیر بعد صاف کرلیں۔
چولہے کے پاس لگے ٹائلز جن پر چکنائی جم جاتی ہے، اس پر آپ اس کلینر کا اسپرے کریں اور پھر کپڑے صاف کرلیں۔
کچن کاؤنٹر، گھر کے ٹیبل، ڈائننگ ٹیبل وغیرہ ہر چیز کو صاف کرنے میں یہ اسپرے آپ کی مدد کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















