Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

20 پاؤنڈ وزنی دنیا کی سب سے بڑی پیاز؟

برطانیہ میں ایک کسان نے تقریباً 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کاشت کی جسے مقامی فلاورشو میں منتظمیں نے دنیا کی سب سے بڑی پیاز قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کاشتکار گیرتھ گریفن نے تقریباً 20 پاؤنڈ (19.77 پاؤنڈ) وزنی پیاز کاشت کی ، جس کو وہ انگلینڈ میں منعقدہ پھولوں کی نمائش میں لے گیا جہاں آنے والے افراد اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

فلاور شو کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ٹونی گلووور نے نامی کاشتکار 2014 میں ہیرو گیٹ آٹم فلاور شو میں 18.68 وزن کی پیاز کاشت کر کے لایا تھا اور گیرتھ کی پیاز اس سے یقینا بڑی اور نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

شو کے منتظمین نے کہا کہ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے حوالے سے اپنے سابقہ ریکارڈ کو ازسرنو مرتب کرنا چاہیے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

متعلقہ خبریں