امریکی سمندر کی تہہ سے ایک عجیب و غریب سمندری مخلوق دریافت ہوئی ہے، یہ زلزلے کے نتیجے میں باہر آئی ہے۔
حال ہی میں 28 سالہ میریکا اور ان کے دوست ایڈونی امریکی ریاست اوریگون کے ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کر رہے تھے اور اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں اچانک ساحل پر ایک سفید بالوں والی مخلوق کی باقیات نظر آئیں۔
ابتدا میں یہ جوڑا اسے کوئی دیوقامت سمندری بلا سمجھا جو سمندر کی تہہ سے نکل کر سمندر کی سطح پر آگئی ہو، تاہم جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ کوئی اور ہی مخلوق ہے۔
میریکا کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے پاؤں سے ٹھوکر لگائی تو مجھے اس کے بال بھی سخت محسوس ہوئے جبکہ جسم کی ساخت مضبوط پٹھوں کی مانند لگی۔
انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اس کے اندر پسلیوں کا کوئی پنجرہ موجود ہے۔ لیکن وہ سب کیا تھا یہ بتانا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ مخلوق انتہائی بڑی تھی اور کسی بڑی گانٹھ کی طرح نظر آتی تھی۔
https://www.youtube.com/watch?v=6kc_BFoH2cQ
میریکا نے کہا کہ یہ مخلوق انتہائی خوفناک نظر آرہی تھی جبکہ اس کے پاس سے ایک ناگوار بو بھی اٹھ رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کھڑا رہنا بھی مشکل تھا۔
انہوں نے کہا کہ 3 سے 4 روز قبل یہاں زلزلہ بھی آیا تھا اور ممکن ہے کہ یہ مخلوق اسی زلزلے کی بدولت ساحل پر ابھر کر سامنے آگئی ہو اور اب ہمیں نظر آرہی ہے۔
“یہ ایک گلی سڑی مخلوق کی طرح ہوسکتی ہے جو زلزلے کے بعد سطح پر آئی اور ساحل پر دھل گئی“۔
میریکا کی لی گئی مخلوق کی فوٹیج میں، اس کی شناخت کے بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں موجود ہے- یہ بظاہر ایک بے شکل گانٹھ ہے جو سفید بالوں کے کوٹ میں لپٹی ہوئی ہے۔
اس کی فوٹیج کو جب آن لائن شیئر کیا گیا تو کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ کوئی گلوبسٹر معلوم ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















