Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پانڈا کے کرسی سے گرنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل، صارفین ہنسنے پر مجبور

پانڈا، جانوروں کی دنیا میں وہ سست الوجود جانور سمجھا جاتا ہے جسے کھانا بھی آسانی سے مل جائے تو وہ اسے خوشی خوشی کھائے ورنہ اسے سونا، آرام کرنا اور کھیلنا سب سے زیادہ پسند ہے۔

 حال ہی میں پانڈا کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے جس نے صارفین کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک پانڈا کو کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ کرسی توازن کھودیتی ہے جس کی وجہ سے پانڈا کو سنبھلنے کا بھی موقع ہیں ملتا اور وہ زمین پر گر جاتا ہے۔

بعدازاں پانڈا شدید غصے کی حالت میں اس کرسی کو اپنے منہ سے پکڑ کر گھسیٹتا ہے اور اسے پھینکنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کا یہ انداز ویڈیو میں مزید مزاح پیدا کردیتا ہے۔

اس ویڈیو کو ایکس (ٹوئٹڑ) پر سائنس گرل نامی صارف کی جانب سے شیئر کیا گیا ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ، ’پانڈا اپنی کرسی کو قصورار مانتا ہے۔‘

6 ملین سے زیادہ آراء کے ساتھ، پانڈا کے اس حادثے نے لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیا ہے۔

پانڈا

پانڈا کو ایک سست ترین جانور کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا جس کا تعلق ریچھ کے خاندان سے ہے۔

انہیں پتے کھانا، چلتے چلتے لڑکھڑانہ، جھولا جھولنا اور سونا بہت پسند ہوتا ہے اور ان کے ساتھ محبت سے پیش آیا جائے تو وہ جلد ہی انسان سے مانوس ہوجاتے ہیں جبکہ دوسری صورتحال مین یہ انسان کو دیکھ کر چھپ جاتے ہیں۔

اس جانور کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی نظر آتی ہیں جس میں اسے لڑکھڑاتے ہوئے اور آرام کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں