کیرالہ میں ایک نوجوان نے صرف چند ہزار کی لاگت سے معمولی گاڑی کو منی رولز رويس میں تبدیل کر دیا ہے جس کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ہے۔
آٹوموبائل کے شوقین نوجوان کی اس کارکردگی نے صارفین کو حیرانگی میں ڈال دیا ہے جو کہ اس کے شوق اور لگژری گاڑیوں کی نقل تیار کرنے میں اس کی مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نوجوان نے خود اپنی گاڑی کے لیے رولز رويس سے متاثر لوگو بھی تیار کیا۔
نوجوان کی یہ کامیابی اس کی کئی مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہے جس میں اس نے ماروتی 800 کو اندر اور باہر دونوں طرح سے مکمل طور پر تبدیل کرتے ہوئے ایک رولز رويس تیار کی جس میں صرف 45000 کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
نوجوان کے اس شاندار کارنامے کی کہانی ‘Tricks Tube’ نامی یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ہے تاہم یہ پہلا تجربہ نہیں ہے جو اس کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















