Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دنیا کا سب سے وزنی کدو اگانے کا نیا عالمی ریکارڈ

کیلیفورنیا میں 50 ویں عالمی چیمپئن شپ میں ٹریوس جینجر نامی شخص نے دنیا کا سب سے وزنی کدو اگا کر ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انوکا ٹیکنیکل کالج میں ہورٹیکلچر اینڈ لینڈاسکیپ ڈیزائن کے انسٹرکٹر ٹریوس جینجر دنیا کا سب سے وزنی کدو کا نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریوس نے کیلیفورنیا کے ہاف مون بے میں 50 ویں عالمی چیمپئن شپ میں 1,246.9 کلوگرام وزنی کدو کے ساتھ سابقہ ریکارڈ توڑا جو کہ 1225.6 کلو وزنی تھا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق، ٹریوس نے اس بڑے کدو کا نام ‘مائیکل جارڈن’ رکھا ہے اور بتایا کہ سب سے بھاری کدو 2,749 پاؤنڈ (1,246.9 کلوگرام) ٹریوس جینجر نے اگایا جو 50ویں سیف وے ورلڈ چیمپئن شپ میں پیش کیا گیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کدو کا وزن کرنے کے لئے اس کو کرین کی مدد سے اٹھایا جا رہا ہے اور کئی لوگوں کو حیرت سے کدو کو دیکھتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ اٹلی سے تعلق رکھنے والے اسٹیفانو کٹروپی کے پاس تھا اور اس کے کدو کا وزن 1,226 کلوگرام تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں