برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 42 سالہ خاتون سارہ ولکنسن نے اپنے لیے “صحیح ساتھی” ملنے میں ناکامی کے بعد خود سے شادی کر لی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 42 سالہ برطانوی خاتون نے گزشتہ 20 سال اپنی مثالی شادی کے لیے بچت کرنے کے لیے وقف کیے تھے لیکن صحیح ساتھی نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے اپنی خواہشات کو کمزور نہیں پڑنے دیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون نے اپنی پروقار شادی کی تقریب کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے ایک انگوٹھی خریدی اور اپنے دوستوں کی موجودگی میں اپنے آپ کے ساتھ شادی کرلی ۔
اس حوالے سے ولکنسن نے کہا ہے کہ خود سے شادی کا دن ان کے لئے بہت خصوصی تھا کیونکہ وہ سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی تھیں۔

ولکنسن نے اس دن کو توجہ کا مرکز بننے کا ایک شاندار موقع قرار دیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ایک خاص موڑ پر پہنچ کر یہ احساس ہوا کہ انہیں شادی کے دن سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے ساتھی کی ضرورت نہیں ہے۔
ولکنسن نے بتایا کہ ان کے دوست ان کے خود سے شادی کرنے کے فیصلے سے ذرا بھی حیران نہیں ہوئے تھے۔

30 ستمبر کو ہونے والی اس تقریب میں ولکنسن کے قریبی دوستوں اور خاندان کے 40 افراد نے شرکت کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















