آج کے دور میں کوئی بھی پیشہ ایسا نہیں ہے جہاں ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہوتا ہو لیکن پھر بھی فیشن کی دنیا میں اس کا استعمال بہت محدود رہا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق سافٹ ویئر کمپنی ایڈوب نے ایک ڈیجیٹل، انٹرایکٹو لباس تیار کر کے فیشن کی دنیا میں نیا انقلاب پیدا کردیا ہے۔
اس حیرت انگیز لباس کی نمائش کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں ریموٹ کی مدد سے لباس کا رنگ، ڈیزائن اور پیٹرن تبدیل ہوتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
Is this the future of fashion? Share your thoughts in the comments!
Meet project Primrose: @Adobe’s animated, shapeshifting, and interactive dress that can change its design and style almost every second.
The project, unveiled at Adobe Max 2023, was presented by research… pic.twitter.com/CrQxOt8fVb
— ParametricArchitecture (@parametricarch) October 16, 2023
یہ انٹرایکٹو لباس ایڈوب کی ریسرچ سائنسدان کرسٹین ڈیرک نے بنایا ہے، جسے انہوں نے ایڈوب میکس 2023 تخلیقی صلاحیتوں کی کانفرنس میں دنیا کے سامنے پیش کیا جسے ’پراجیکٹ پرائمروز ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
ایڈوب میکس 2023 میں پروجیکٹ پرائمروز کی نمائش ایک انقلابی پیشرفت کی نمائندگی کرتی ہے جو نہ صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں بلکہ جدید تبدیلیوں کی دنیا میں نئے مواقع کی جانب اہم اشارہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















