Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں؟ وجہ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ گاڑیوں کی پچھلی کھڑکیاں مکمل طور پر نیچے کیوں نہیں ہوتیں۔

اگر آپ نے گاڑی میں پیچھے موجود نشستوں یا بیک سیٹ پر سفر کرتے ہوئے کھڑکی کو مکمل طور پر نیچے کرنے کی کوشش کی ہو تو شاید غور کیا ہو کہ شیشے کا کچھ حصہ ہمیشہ اوپر رہتا ہے۔

اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے۔

بیشتر گاڑیوں میں پیچھے کے شیشے مکمل طور پر نیچے نہ ہونے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ان کے دروازوں میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی۔

ہر گاڑی کے دروازے کے درمیان ایک خلا ہوتا ہے جس میں کھڑکیوں کے شیشے غائب ہوتے ہیں۔

یہ خلا گاڑی کے اگلے دروازوں میں کافی بڑا ہوتا ہے۔

مگر پیچھے کے دروازوں کا حجم اگلے دروازوں سے کم ہوتا ہے تو ان کے اندر موجود خلا بھی کچھ مختصر ہوتا ہے۔

زیادہ تر گاڑیوں میں اس وجہ سے پیچھے کی نشستوں کی کھڑکیاں مکمل طور پر دروازے میں غائب نہیں ہوتیں۔

البتہ بڑی گاڑیوں میں پیچھے کے دروازے بھی بڑے ہوتے ہیں تو ان میں کھڑکیاں بھی مکمل طور پر غائب ہو جاتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں