ہم روزانہ اپنے گھروں کی صاف صفائی کرکے اسے ہر طرح سے صاف کرلیتے ہیں لیکن پھر بھی گھر میں کئی قسم کی گندگیاں اور جراثیم پیچھا نہیں چھوڑتے۔
آج ہم گھر کو حشرات سے صاف رکھنے کا بہترین طریقہ بتائیں گے جو آپ کے لیے کارآمد رہے گا۔
لیموں اور لونگ کو پکا کر رکھیں؟
دو جگ پانی کو اچھی طرح ابال لیں اب اس ابلتے ہوئے پانی میں 4 سے 5 لیموؤں کو کاٹ کر ڈالیں اور ایک مرتبہ چمچ کی مدد سے چلائیں۔
3 سے 5 منٹ پکانے کے بعد اس میں 1 سے 2 چائے کے چمچ ثابت لونگ ڈال کر 10 منٹ پکائیں جب جوش آ جائے تو چولہا بند کرکے 3 سے 4 منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
اب ایک پیالے میں ڈالیں اور اس کو گھر کے اس حصے میں رکھ دیں جو کھلا حصہ ہو، جہاں بچے زیادہ کھیلتے ہوں یا کچن میں جہاں مکھیاں بہت آتی ہوں یا پھر اس جگہ جہاں تمام گھر والے چپلیں رکھتے ہیں۔
اس پانی کو گھر میں رکھنے سے گرمی کے موسم میں درجہ حرارت میں نمی بھی رہے گی اور مکھیوں سے جان بھی چھٹ جائے گی۔




















