گوگل نے 2023 کے دوران پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کے حوالے سے فہرست جاری کر دی ہے۔
گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔
ان کیٹیگریز میں کرکٹ گیمز، ایونٹس، نیوز، ریسیپی، ٹی وی شوز، فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات شامل ہیں۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ (رجحانات) کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کیا جاتا ہے۔
2023 وہ سال ہے جب پاکستان میں زیادہ تر لوگ کرکٹرز اور سوشل میڈیا اسٹارز کے بارے میں گوگل پر سرچ کرتے رہے۔
پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ ہیں۔
اس کے علاوہ دیگر شخصیات میں علیزہ سحر، ٹائیگر شروف، عبد اللہ شفیق، عثمان خان، انوار الحق کاکڑ، گلین میکس ویل، شبمن گل، سعود شکیل اور حسیب اللہ خان شامل ہیں۔




















