آج ہم آپکو بتائیں گے کہ سردیوں میں استعمال ہونے والی ٹوپی پر یہ گیند کیوں ہوتی ہے۔
روزمرہ زندگی میں آپ کتنی ہی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں جن بارے نہ تو سوچتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیوں بنائی گئی ہیں۔
اسی طرح کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں میں استعمال ہونے والی ٹوپی میں یہ چیز کیوں ہوتی ہے؟ یقیناً اسے دیکھ کر آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا کہ اس کا مقصد کیا ہے تو آئیے ہم آپکو اس کا اہم راز بتاتے ہیں۔
اکثر اونی ٹوپیوں پر پھندنا دیکھنے والوں کو بہت خوبصورت لگتا ہے اور اس کے ڈیزائن کو دیکھ کر لوگ بہت پسند کرتے ہیں اور لوگ یہی سوچتے ہیں کہ اس کو ٹوپی کی خوبصورتی کے لیے بنایا جاتا ہے۔
ماضی میں ٹوپیوں میں اس پھندنے کو ایک خاص مقصد کے لیے بنایا جاتا تھا یہ ٹوپیاں خاص طور پر فرانسینی ملاحوں کے لیے بنائی جاتی تھیں اور اس کا مقصد ان کے سروں کو کسی قسم کی چوٹ سے بچانے کے لیے بنایا جاتا تھا۔




















