Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چند ڈالر میں خریدے جانے والے گلدان نے مالک کو مالا مال کردیا

قدرت کبھی بھی کسی پر بھی مہربان ہوسکتی ہے اور اسے مالامال کر سکتی ہے ایسا ہی ایک واقعہ امریکا کے شہر ورجینیا میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کا چند ڈالر میں خریدا گیا گلدان نایاب ہونے کی صورت میں ایک لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔

امریکی شہر ورجینیا میں ایک بہت مشہور دکان جس کا نام گڈ ول ہے جہاں پر پرانا سامان جس میں کپڑے، کتابیں اور جوتے فروخت کیے جاتے ہیں، وہاں سے ایک خاتون نے 3.99 ڈالر یعنی تین ڈالر اورننانوے سینٹ میں ایک گلدان خریدا تاہم  وہ گلدان اٹلی کا ایک نایاب اور نادر نمونہ ثابت ہوا اور ایک لاکھ سات ہزار ڈالر میں فروخت ہوا۔

یہ گلدان 1942 میں وینینی کمپنی نے تیار کیا تھا جسے مشہور ڈیزائنر، مجسمہ اور ظروف ساز کارلو اسکارپا نہیں بنایا تھا یہی وجہ ہے کہ اس بڑے اور مقبول فنکار کی تخلیق کی وجہ سے اسے غیر معمولی قیمت پر نیلام کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wright (@wrightauction)

ورجینیا کی جسیکا ونسینٹ جنہوں نے تین ڈالر میں گلدان خریدا تھا نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ ہفتے میں ایک یا دو دفعہ گڈ ول اسٹور ضرور جاتی ہیں اس بار جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اسٹور میں موجود تھی تو ان کی نظر ایک گلدان پر پڑی جوشیشے کا بنا ہواتھا اور اس پر سرخ اور سمندری سبز رنگ کا کچھ ڈیزائن بھی بناہوا تھا۔

جسیکا کا کہنا ہے کہ ان کے دوست اور حلقہ احباب انہیں کہتے ہیں آپ کے پاس ایک خاص آنکھ ہے جس سے آپ قیمتی اور نایاب چیزوں کا انتخاب کر لیتی ہیں اور یہ بات کسی قدر سچ بھی ہے ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آپ انہیں کسی ایسی جگہ پر لے جائیں جہاں پرانا کاڑکباڑ موجود ہوتو وہ تھوڑی دیر رک کر وہاں کا ایک جائزہ لیں گی اور پھر اسی جگہ پر جاکر رکیں گی جہاں اس پرانی چیز کی کوئی نہ کوئی اہمیت، قیمت اور قدر ہوگی۔

جسیکا کو یہ گلدان پسند آیا تو انہوں نے اسے تین اعشاریہ ننانوے ڈالر کے عوض خریدا اور گھر لے آئیں۔ پھر انہوں نے اسے صاف کیا اور مختلف اینگل سے اس کی تصاویر لے کر پہلے فیس بک کے ایک گروپ کے اوپر یہ تصاویر پوسٹ کی تو وہاں سے پتا چلا یہ اٹلی ایک کمپنی وینینی کی تخلیق ہے اور جسے مشہور ڈیزائنر کارلو اسکارپا نے بنایا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کی ایک خاص اہمیت ہے۔

پھر اس کے بعد انہوں نے یہ تصاوہر ایک نیلام گھر کو پوسٹ کر دی اور انتظار کرنے لگی کہ وہاں سے کیا جواب آتا ہے۔

جسیکا نے نیلام گھر سے رابطہ کیا تو وہاں کی ماہرین سے پتا چلا کہ شیشے کا بنا ہوا یہ گلدان یا ظروف تیس سے پچاس ہزار ڈالر کی قیمت رکھتا ہے اور اتنے میں فروخت ہوسکتا ہے تاہم جس دن نیلامی شروع ہوئی یہ گلدان ایک لاکھ سات ہزار ڈالر یعنی پاکستانی پونے دوکروڑ اسی لاکھ میں فروخت ہوگیا، گلدان کی اس نیلامی میں تئیس ہزار ڈالر نیلام گھر نے رکھے جبکہ جسیکا کو پچیاسی ہزارڈالر سے زائد کی رقم ہاتھ آئی ہے۔

متعلقہ خبریں