Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستانی شخص نے متحدہ عرب امارات میں جیک پاٹ جیت لیا

پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک خوش نصیب شخص کروڑ پتی بن گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے محمد انعام ایمریٹس ڈرا میں ایزی 6 گیم جیت کر 15 ملین درہم کا جیک پاٹ اپنے نام کرلیا ہے۔

 

اس انعامی رقم کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو تقریباً ایک ارب ایک کروڑ پچاس لاکھ پانچ سو ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں ۔

انعام جیتنے والے محمد انعام اپنا خواب پورا کرنے کے خواہشمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہ حج بیت اللہ کریں، اس کے علاوہ وہ اس کا ایک حصہ خیراتی کاموں میں بھی دیں گے۔

خیال رہے کہ سال 2021 میں سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھنے کے بعد محمد انعام نے ٹکٹ خریدنا شروع کیا تھا۔

متعلقہ خبریں