Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ گاڑی میں موجود اس بٹن کا مقصد اور فائدہ جانتے ہیں؟

آج ہم آپکو گاڑی میں موجود اس بٹن کا مقصد اور فائدہ بتائیں گے۔

گاڑی کے اندر ائیر سرکولیشن بٹن ہوتا ہے، اس بٹن میں ایک ننھی گاڑی بنی ہوتی ہے جس کے گرد ایک تیر گھوم رہا ہوتا ہے۔

مگر جب آپ کسی گرم دن میں گاڑی میں اے سی کو چلاتے ہیں تو پھر یہ بٹن آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔

جی ہاں، یہ بٹن ہوا کی گردش میں مدد فراہم کرتا ہے، یہ بٹن باہری ہوا کی بجائے گاڑی کے اندر کی ہوا کو دوبارہ گردش میں لاکر قابلِ استعمال بناتا ہے۔

یہ اس وقت بہت زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ اے سی کو چلاتے ہیں۔

ائیر سرکولیشن فیچر کے استعمال سے ائیرکنڈیشننگ سسٹم کے لیے مسلسل باہر کی گرم ہوا کو ٹھنڈا کر کے اندر پھیلانے کے مقابلے میں پہلے سے ٹھنڈی ہوا کو گاڑی میں گردش دینا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔

اس سے نہ صرف گاڑی کو جلد ٹھنڈا کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ اے سی کم توانائی خرچ کرتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ کم پیٹرول خرچ کرتا ہے۔

اکثر درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ باہری ہوا میں آلودگی، دھویں یا پولن کے ذرات موجود ہوتے ہیں یا کسی بدبو دار مقام سے گزرنے پر وہ بو اے سی کے ذریعے گاڑی میں پھیل سکتی ہے، مگر ائیر سرکولیشن بٹن ان مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں