Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مٹھائی کے شوقین فوٹوگرافر کی مزاحیہ ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم

اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو حیران کردیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک فوٹوگرافر نے شادی میں ویڈیو بناتے بناتے قریب میں رکھی ہوئی گلاب جامن کھالی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوٹوگرافر مہندی کی ویڈیو بناتے بناتے قریب میں رکھی ہوئی گلاب جامن خاموشی سے کھا رہا ہے، مگر کیمرے کی آنکھ میں ان کی یہ حرکت قید ہوگئی اور سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔

یہ ویڈیو سوشل میڈٰیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں