انسان دوستی ایک خوبصورت کہانی پولینڈ کی سرزمین سے آئی ہے جہاں آوارہ کتوں کو پناہ گاہ دینے والی ایک غیر سرکاری تنظیم یا این جی او نے عوام سے درخواست کی تھی کہ وہ ان کے پاس موجود 120 کتوں کو کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے یا اپنے گھر یا اپنے پاس رکھنے یا گود لینے کے لیے مدد کریں تاکہ شدید سردی میں ان کتوں کو مرنے سے بچایا جاسکے۔
حیرت انگیز طور پر اس اپیل کا نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ہی دن میں عوام نے بہت تیزی سے اس جانب رجوع کیا اور 120 کتوں گود لے کر اپنے گھر لے گئی۔جیسے ہی کتوں کو پناہ گاہ دینے والے رضا کوروں نے عوام سے اپیل کی، عوام نے فوری طور پر وہاں آکر انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔
کتوں کو بچانے کے لیے اسے آپریشن فراسٹ یعنی برفباری کا ٓپریشن کا نام دیا گیا لوگوں کی بڑی تعداد نے قطار میں لگ کر ان کتوں کو گود لیا اور اپنے گھر کے گرم اور آرام دہ ماحول میں لے گئی۔

کے ٹی او زیڈ نامی کتوں کی پناہ گاہ کی انظامیہ نے جمعے کے روز نے عوام سے کہا تھا کہ وہ ان کتوں کو گود لے لیں کیونکہ اگلے چند دنوں کے میں درجہ حرارت مزید گرنے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اس علاقے کے اندر منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جو کہ ان بے زبان جانوروں کی فوری طور پر جان لے سکتا ہے۔
اس پناہ گاہ میں باہر کی طرف 300 کتے موجود تھے تاہم سردی سے بچانے کے لیے ان سب کو اندر کسی محفوظ جگہ رکھنا ممکن نہ تھا کیونکہ جگہ بہت کم تھی یہی وجہ ہے کہ عوام سے کہا گیا تھا کہ ان میں سے کچھ کتوں کو وہ اپنے یہاں لے جائیں اور کچھ عرصہ رکھیں اور بعد میں انہیں واپس کر دیں۔
اس عمل کے بعد جانوروں کی پناہ گاہ کے منظمین نے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے اور انہوں نے عوام سے کہا ہے کہ اب یہ کتے محفوظ ہیں۔




















