Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم بچوں کو گود میں ایک مخصوص ہاتھ سے ہی کیوں اٹھاتے ہیں؟ وجہ انتہائی دلچسپ

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بیشتر افراد چھوٹے بچوں کو گود میں ایک مخصوص ہاتھ سے ہی کیوں اٹھاتے ہیں۔

سننے میں آسانی ہوتی ہے

اکثر افراد بچے کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ ہمارا بایاں کان دائیں کے مقابلے میں آواز کو زیادہ تیزی سے پراسیس کرتا ہے۔

اس خیال کے مطابق لاشعوری طور پر زیادہ تر افراد بچوں کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں تاکہ وہ بائیں کان اور آنکھ کے ذریعے بچے کی جذباتی کیفیت کا جائزہ لے سکیں۔

بائیں جانب کے یہ سگنل دماغ کے دائیں حصے میں جاتے ہیں جو جذبات اور چہروں کو سمجھنے میں مہارت رکھتا ہے۔

بالادست ہاتھ

دنیا بھر میں ہر 10 میں سے 9 افراد دائیں ہاتھ کو زیادہ استعمال کرتے ہیں اور ہمارا اب بھی یہی ماننا ہے کہ اسی وجہ سے لوگ بچوں کو بائیں ہاتھ میں اس لیے اٹھاتے ہیں کیونکہ وہ ان کا کمزور ہاتھ ہوتا ہے۔

ہم بچے اٹھا کر بھی کام کرتے ہیں تو کمزور ہاتھ میں بچے کو رکھنا ہمیں زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔

اپنے بہترین ہاتھ کو آزاد رکھنے کی خواہش

پروفیسر Audrey van der Meer کے مطابق بیشتر افراد اس لیے بائیں ہاتھ میں بچے کو اٹھاتے ہیں تاکہ ان کا دایاں ہاتھ آزاد رہے۔

یہی وجہ ہے کہ بائیں ہاتھ کا زیادہ استعمال کرنے والے بچوں کو دائیں ہاتھ میں اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ ہم بچے کو اس ہاتھ میں کیوں اٹھاتے ہیں جس کا استعمال کم کیا جاتا ہے۔

مگر ایسا صرف چھوٹے بچوں کے ساتھ ہی ہوتا ہے، جب وہ بڑے اور بھاری ہو جاتے ہیں تو پھر بیشتر افراد انہیں اپنے مضبوط اور بالادست ہاتھ میں اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں