Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر آپکے گھر کے برتن بھی کھانا بنانے کے بعد کالے ہوجاتے ہیں تو اِن کو صاف کرنے کے آسان طریقے جانیے

بیشتر افراد موسمِ سرما میں گھروں میں گیس نہ آنے کی وجہ سے بہت پریشان رہتے ہیں۔

تو اس پریشانی سے نجات حاصل کرنے کے لئے لوگوں نے اپنے گھروں میں سیلنڈر کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

لیکن سیلنڈر کی گیس پر کھانا بنانے سے گھر کے برتن کالے ہوجاتے ہیں جن کو صاف کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

تو آج ہم آپکو اِن کو صاف کرنے کے نہایت ہی آسان طریقے بتائیں گے۔

سرکہ اور میٹھا سوڈا آپ کے کچن میں موجود ایسی چیزیں ہیں جن کی مدد سے آپ بدترین برتنوں کو بھی نئے جیسے چمکدار بناسکتے ہیں۔

آپ ایک کپ سرکہ، دو چمچ میٹھا سوڈا، اور ایک کپ پانی لے لیں۔

دھونے والے برتن میں کچھ پانی ڈال کر اس میں سرکہ ڈال دیں اور چولہے پر رکھ دیں۔

جب پانی ابلنے لگے تواسے اتار لیں۔ اب اس میں میٹھا سوڈا ڈالیں اور کچھ دیر بعد برتن دھولیں۔

اگر اب بھی کچھ داغ باقی ہوں تو ان پر بیکنگ سوڈے کا پیسٹ بنا کر لگادیں اور کچھ دیر بعد جب دوبارہ برتن دھوئیں گے تو یہ داغ بھی صاف ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں