Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چابی میں یہ سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

تمام گھروں میں ہی تالہ چابی کا استعمال عام ہے، اس کو گھر کی حفاظت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

لیکن تالے چابی سے متعلق کچھ دلچسپ معلومات آج ہم آپکو فراہم کریں گے۔

شاید آپ نے غور کیا ہو کہ تالے میں نیچے کی جانب ایک ننھا سا سوراخ ہوتا ہے۔

تالے میں موجود بظاہر یہ ننھے تالے بہت کام کے ہوتے ہیں، اگر بارش میں تالہ بھیگ جائے تو اندر سے بھی زنگ آلود ہوسکتا ہے اس لیے یہ تالہ اندر جانے والے پانی کو نکالنے کا کام کرتا ہے۔

اس سوراخ کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اگر اس کے اندر تیل ڈالا جائے تو تالے کے اندر تک تیل چلا جاتا ہے جس کی وجہ سے زنگ نکلنے لگتا ہے۔

چابی میں سوراخ

چابی میں بھی سوراخ موجود ہوتا ہے جس کا مقصد چابی کو کھونے سے بچانا ہوتا ہے، اس سوراخ میں کی چین یا رسی ڈال کر کہیں بھی لٹکانا آسان ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں