اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو حیران کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر کو شہری کا مہنگا ترین آئی فون چُراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں ایک شرارتی بندر نے ورنداون مندر میں شہری کا آئی فون چرا لیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بندر ایک چھت کے اوپر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں سے ایک کے پاس شہری کا آئی فون ہے جبکہ نیچے ہجوم جمع ہے۔
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ شہریوں کی جانب سے بندر سے آئی فون لینے کے لیے مدد کی جارہی ہے اور مختلف چیزیں بندر کی جانب پھینکی جارہی ہیں۔
ایک شخص نے جیسے ہی بندر کی طرف کھانے کی چیز پھینکی تو اس نے وہ پکڑ کر آئی فون نیچے گرایا اور بھاگ گیا، نیچے موجود شخص نے آئی فون کو کیچ کرلیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















