Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چلتی ٹرین سے فون چوری کرنے والے چور کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو نے سب کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک چور کو چلتی ہوئی ٹرین سے موبائل فون چوری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

یہ واقعہ بھارتی ریاست بہار میں پیش آیا جہاں ایک چور نے چلتی ٹرین سے مسافر کا فون چوری کرنے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی چور نے ٹرین کی کھڑکی سے مسافر کا فون اٹھانے کی کوشش کی تو مسافر نے چور کا ہاتھ پکڑ لیا اور چور چلتی ہوئی ٹرین میں کھڑکی سے لٹک گیا۔

ویڈیو بھی یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ چور چلتی ٹرین کی کھڑکی میں لٹکا ہوا ہے اور وہ شور مچارہا ہے۔

ٹرین کی رفتار کم ہونے پر پٹری پر دو لوگ بھاگتے ہوئے آئے جو چور کو حادثے سے بچانے کی کوشش کررہے تھے۔

یہ ویڈٰیو سوشل میڈٰیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں