Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کونسا ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ بےشمار رنگ ہونے کے باوجود دنیا میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ کونسا ہے۔

ایک سروے کے مطابق دنیا کا پسندیدہ ترین رنگ نیلا ہے۔

جی ہاں، ماضی میں کی گئی ایک تحقیق میں مختلف تہذیبوں کے افراد سے پسندیدہ رنگوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ثقافت رنگوں کی ترجیح پر اثر انداز ہوتی ہے، مگر عمومی طور پر نیلے رنگ کو فوقیت حاصل ہے۔

ماہرین نیلے رنگ کو راحت اور قدرت کی نمائندگی کرنے والا رنگ قرار دیتے ہیں، اس رنگ کی چیزوں کو دیکھنے سے ذہنی تناؤ سمیت بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن کی رفتار کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

نیلے رنگ کو دیکھنے سے آرام اور سکون کا احساس ہوتا ہے، یہ آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

خاص طور پر ہلکا نیلا یا آسمانی رنگ انسانی جذبات کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں