Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تین پہیوں پر چلنے والی انوکھی گاڑی نے صارفین کو حیران کردیا

سوشل میڈیا پر ونٹیج گاڑیوں اور آٹوموبائل ریس کا مشاہدہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنا رہتی ہیں لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انوکھی گاڑی نے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شدید ٹریفک کے دوران ایک انوکھی گاڑی دیکھی جاسکتی ہے جو کہ تین پہیوں پر مشتمل ہے۔

 

یہ تھری وہیلر، یقیناً کوئی آٹورکشا نہیں بلکہ تین پہیوں پر چلنے والی انوکھی گاڑی ہے جسے دیکھ کر لوگ یہ جاننے کے لیے متجسس تھے کہ گاڑی کون سی ہے۔

دوسری جانب بہت سے لوگوں نے اس کلپ کو آن لائن شیئر کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

امیت بھوانی نامی ایکسن (سابقہ ٹوئٹر) صارف نے ابتدائی طور پر گاڑی کی شناخت “لینکس لین الیکٹرک” کے نام سے کی جو کہ دو سیٹوں والی گاڑی ہے۔

اس کے علاوہ اپنے پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ اس بہترین گاڑی کی قیمت تقریباً 31 لاکھ ہوگی۔

بعدازاں دوسرے صارفین نے ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اس تھری وہیلر کارور ہوتا ہے، جو کہ 100% الیکٹرک گاڑی ہے جو ٹریفک میں سے گزر سکتی ہے اور اس کارور الیکٹرک اسکوٹر کار کی قیمت بھارت میں تقریباً 10 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں