اکثر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر انسان ہنسنے پر مجبور ہوجاتا ہے اور کچھ ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جو انسان کو حیران کردیتی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافروں نے موسمِ سرما کی سرد رات میں چلتی ہوئی ٹرین میں آگ جلالی۔
یہ حیرت انگیز واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں مسافر ٹرین میں بھارتیہ کسان یونین کے نائب صدر کشال پال کے سپورٹرز بھی سوار تھے جنہوں نے سردی کی شدت کی وجہ سے ٹرین میں ہی کاغذوں سے آگ لگالی اور ہاتھ تاپنا شروع ہوگئے جس کی وجہ سے ڈبے میں دھواں بھر گیا۔
ٹرین میں سوار ایک مسافر نے آگ جلانے کی ویڈیو بنائی اور ریلوے انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو کانپور سینٹرل اسٹیشن پر روک دیا۔
ریلوے انتظامیہ نے آگ جلانے والے مسافروں کو سخت تنبیہ کی جس کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




















