سموسہ، بلاشبہ پاکستان اور بھارت میں بہت پسند کیا جاتا ہے اور اسے ایک بہترین ناشتے کے طور پر مقام حاصل ہے۔
بعض اوقات، اس روایتی ناشتے کو مختلف ذائقے دیئے جاتے ہیں جیسا کہ آلو کا سموسہ، قیمے کا سموسہ وغیرہ لیکن ایک عجیب و غریب تجربے نے صارفین کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔
حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک فوڈ بلاگر نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے ایک ویڈیو پوسٹ کی جو کہ ’بلو بیری سموسہ‘ کی ہے۔
View this post on Instagram
روایتی سموسے کے برعکس، اس نیلے رنگ کے سموسے نے فوڈ بلاگر کو خاص متاثر نہیں کیا اور وہ اسے کھانے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ “مجھے یہ ذاتی طور پر بلکل پسند نہیں آیا ” ۔
جیسے ہی یہ ویڈیو آن لائن منظر عام پر آئی، اسے 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا، جب کہ سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس سیکشن میں اپنی متضاد آراء کا اظہار کیا۔
کچھ لوگوں نے روایتی ذائقہ کو خراب نہ کرنے کی وکالت کرتے ہوئے اسے آزمانے سے فوراً انکار کر دیا، تاہم، چند صارفین نے اس نیلے سموسے کو آزمانے کا سوچا۔




















