Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر رسیدہ خاتون کی شیر سے محبت کی ویڈیو وائرل

ایک جانور اور انسان کے درمیان دوستی دنیا کی سب سے منفرد اور قیمتی چیزوں میں سے ایک ہے، خاص طور پر جب بات جنگلی جانوروں کی ہو اور یہ وائرل ویڈیو اس کا ثبوت ہے۔

یہ ایک عمر رسیدہ خاتون اور اس کے پالتو شیر کے درمیان گہرا تعلق ظاہر کرتی ہے۔

شیر بلا شبہ زمین پر سب سے خطرناک شکاری ہیں تاہم، دنیا میں چند انسان ایسے ہیں جو ان کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے کے لیے کافی بہادر ہیں اور اسے وہ تمام پیار دیتے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہے۔

ویڈیو میں خاتون شیر کو اپنے پاس بلاتی ہوئی نظر آرہی ہے اور اپنے ساتھ ایک پیالہ پکڑا ہوا ہے، جو دودھ سے بھرا ہوا دکھائی دیتا ہے، جیسے ہی شیر اپنے گھر سے باہر آتا ہے، عورت جانور کے سامنے دودھ کا برتن رکھتے ہوئے اسے پیار کرتی ہے۔ شیر دودھ کو پیتا ہے، اور اپنا سر عورت کے چہرے پر رگڑتا ہے۔

اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ، ’’پیار کے 20 سال‘‘ جس پر صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اس پوسٹ کو اب تک 2,00,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں اور 24 ملین بار دیکھا بھی جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں