معروف کمپنی نے موبائل فون استعمال نہ کرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئس لینڈ سے تعلق رکھنے والی سیجی ڈیری کمپنی نے ڈیجیٹل ڈیٹوکس پروگرام پیش کیا ہے جس کے تحت ایک ماہ تک موبائل فون استعمال نہ کرنے والے 10 خوش نصیب افراد کو 10 ہزار ڈالر کیش اور دیگر انعامات دیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کم خلفشار کے ساتھ آسان زندگی گزارنے پر یقین رکھتے ہیں، آج ہماری زندگی میں سب سے بڑا خلفشار ہمارا فون ہے جس کے ساتھ درحقیقت، اوسطًا ہر فرد روزانہ 4 سے 5 گھنٹے گزارتا ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر آپ کامیابی کے ساتھ ایک ماہ تک اسکرین سے دور رہتے ہیں تو آپ ایک اسمارٹ فون لاک باکس اور ایک ماہ کے لیے پری پیڈ سم کارڈ کے ساتھ ساتھ ایک فلپ فون بھی جیت سکتے ہیں۔
:max_bytes(150000):strip_icc()/GettyImages-1036256804-6f03495f031246a6b1d86daa43df73ee.jpg)
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پروگرام میں شرکت کرنے کے خواہشمند افراد 31 جنوری تک کمپنی کی ویب سائٹ پر جاکر درخواست دے سکتے ہیں۔
دوسری جانب پروگرام میں شرکت کے خواہشمند افراد کو ایک مضمون جمع کروانا ہوگا جس میں بتانا ہوگا کہ فون سے دور ایک مہینہ آپ کی زندگی کیسے تبدیل کرسکتا ہے؟
جس کے بعد پروگرام کیلئے منتخب کیے گئے افراد اسمارٹ فونز کو ایک فراہم کردہ باکس میں محفوظ طریقے سے اسٹور کریں گے اور پھر 10 خوش نصیب افراد لاکھوں کے انعامات جیت سکتے ہیں۔




















