Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورانِ پرواز ایئر ہوسٹس نے نماز پڑھ کر سب کی توجہ حاصل کرلی؛ ویڈیو دیکھیں

دورانِ پرواز ایئر ہوسٹس نے جہاز میں نماز پڑھ کر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکی کو جہاز میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی نے وضو کرکے ایک چادر پہنی اور جہاز کی سیٹ پر نماز ادا کرنی شروع کی۔

اس لڑکی کا تعلق کس ملک سے ہے یا یہ جہاز کس ملک سے روانہ ہوا اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی جبکہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں