Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹریفک سے پریشان دلہن بس میں سوار، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک لڑکی کی ویڈیو کافی وائرل ہوتی نطر آرہی ہے جس میں ایک دلہن کو بس میں سوار دیکھا گیا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عروسی جوڑے میں ایک لڑکی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ بس میں سفر کرتی نظر آرہی ہے۔

یہ ویڈیو بھارت کے شہر بنگلورو کی ہے جس میں ٹریفک سے پریشان دلہن نے اپنی شادی میں وقت پر پہنچنے کے لئے بس سے سفر کرنے کو ترجیح دی اور اپنی گاڑی کو ٹریفک میں ہی چھوڑدیا۔

اپنی شادی میں وقت پر پہنچ کر دلہن خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئی جبکہ ویڈیو میں شہر کے ٹریفک پر طنزیہ تبصرہ بھی کیا ہے۔

یہ ویڈیو 16 جنوری کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی۔ شیئر کیے جانے کے بعد سے، اسے 20,000 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے، اور یہ تعداد اب بھی بڑھ رہی ہے جبکہ بہت سے صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔

وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، “وہ خوشگوار زندگی گزارے گی۔ یہ اسمارٹ سوچ اسے یقینی بنائے گی۔”

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا، “میٹرووالے دلہنیا لے جائیں گے”، ایک اور صارف نے اس لڑکی کے اچھے مستقبل کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں