دولہا اور دلہن نے شادی کے دوران خود کو آگ لگا لی اور آگ کے شعلوں میں لپٹے نوبیاہتا جوڑے کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
شادی کے دوران دولہا اور دلہن نے ایک حیرت انگیز اسٹنٹ پرفارم کیا جس نے شادی کی تقریب میں موجود مہمانوں کو خوف میں مبتلا کر دیا اور سوشل میڈیا صارفین بھی یہ مناظر دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے نظر آئے۔
Just married couple went out in a blaze of glory
No rice-throwing for these newlyweds : Pyromaniac newlyweds literally went out in a blaze of glory after setting themselves on fire to end their wedding ceremony in Utah.
The duo, Gabe Jessop and Ambyr Bambyr, reportedly work… pic.twitter.com/JkZ9RVEj9V
— Karata (@karatademada) August 12, 2023
اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنی شادی سے باہر نکلنے کے موقع کو یادگار بنانے کے منصوبے سے جان بوجھ کر خود کو آگ لگائی اور ایک روایتی تقریب کو ناقابل فراموش تماشے میں بدل دیا۔
اس حوالے سے جاری میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہا دلہن پیشے کے اعتبار سے فلم انڈسٹری میں اسٹنٹ ڈبلز کے طور پر کام کرتے ہیں اور یلو اسٹون اور ہیریٹری جیسی ہالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں۔
انہوں نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے اور اپنے مشترکہ کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایسا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ وائرل فوٹیج سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، “ان کے بال کیسے بچ گئے؟” جبکہ ایک اور نے ریمارکس دیے، “اوہ، خطرناک کردار ادا کرنے والے اسٹنٹ مینوں کی شادیاں الگ ہیں۔ آپ دونوں کو سینکڑوں سال کی خوشیاں نصیب ہوں۔”




















