بعض اوقات چاند کے گرد روشنی کا ایک بڑا ہالہ نظر آتا ہے۔
لیکن کیا آپکو اس کی وجہ معلوم ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق یہ ہالہ برفانی ذرات یا آئس کرسٹلز کا نتیجہ ہوتا ہے جبکہ ننھے برفانی ذرات چاند کی روشنی کو منتشر کرتے ہیں۔
یہ برفانی ذرات بادلوں کی ایک قسم سیرس میں جمع ہوتے ہیں، یہ بنیادی طور پر خالص برف کے بادل ہوتے ہیں جو سطح زمین سے 31 میل بلندی پر بالائی فضا میں موجود ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق چونکہ یہ بادل بہت اونچائی پر ہوتے ہیں اور بہت زیادہ پتلے ہوتے ہیں تو انہیں کھلی آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوتا جبکہ چاند کے ہالے کا حجم ہمیشہ یکساں ہوتا ہے۔
چاند سے نکلنے والی روشنی ہماری آنکھوں تک برفانی ذرات سے ہوکر پہنچتی ہے اور اسی لیے ہمیں چاند کے گرد جگمگاتا ہالہ نظر آتا ہے۔
البتہ کچھ مقامات پر یہ دائرہ 46 ڈگری کا بھی ہوتا ہے جو بہت بڑا ہوتا ہے اور آدھے آسمان کو کور کرتا نظر آتا ہے۔
ہالہ صرف چاند کا ہی نہیں ہوتا بلکہ ایسا سورج کے اردگرد بھی ہوتا ہے مگر اسے دیکھنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ سورج بہت زیادہ روشن ہوتا ہے۔
دیگر سیاروں جیسے مریخ کے گرد بھی بادلوں کی وجہ سے ہالہ نظر آتا ہے۔




















