Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پروانے روشنی کی جانب کیوں گھومتے ہیں؟ حیرت انگیز وجہ جانیے

اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ پتنگے روشنی کے گرد دیوانوں کی طرح چکر لگاتے ہیں۔

تو کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ ایسا کیوں کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

درحقیقت پتنگے خود کو جگمگانے کے خواہشمند نہیں ہوتے بلکہ یہ ان کا اندرونی جی پی ایس یا میکنزم ہوتا ہے جو انہیں روشنی کے گرد چکرانے پر مجبور کر دیتا ہے۔

جی ہاں، یقین کرنا مشکل ہوگا مگر تیز روشنی ان کے اوپر نیچے ہونے کی حس کو گڑبڑا دیتی ہے۔

آسان الفاظ میں مصنوعی روشنی متعدد کیڑوں کی آسمان کی جانب پوزیشن برقرار رکھنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے اور وہ ہمارے بلب کے گرد پھنس کر رہ جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ جب کیڑے مصنوعی روشنی کے قریب ہوتے ہیں تو وہ ایک جان لیوا چکر میں پھنس جاتے ہیں یعنی مرنے تک گھومتے رہتے ہیں یا کسی چیز سے ٹکرا جاتے ہیں، البتہ کئی بار ہوا انہیں راستے سے ہٹا دیتی ہے جس کے بعد وہ بچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہم نے روشنی کے قریب کیڑوں کے رویوں کا مشاہدہ کیا اور اس حوالے سے ہماری روشنی کے طویل فاصلے تک مرتب اثرات پر تحقیقی کام کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں