گلدستے کے مشابہ آئس کریم کون سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
جاپان میں آئس کریم سے بنے یہ جاپانی پھول کھانے میں لذیذ اور دیکھنے میں بہت خوبصورت ہیں۔
جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئس کریم کھانے کے شوقین افراد اپنے پسندیدہ پھولوں، رنگوں اور ذائقوں کا انتخاب کرکے اپنے گلدستے تیار کرواسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جاپان کے ایک کیفے کی وجہ شہرت اس کی منفرد کون آئسکریم ہے جسے نہایت ہی دلکش انداز میں اس طرح سجایا جاتا ہے کہ دیکھنے میں بالکل گلدستہ جیسی لگتی ہے۔
آپ اس آئسکریم کے کریمی، پھولوں، گل یاس، جاپانی کیمیلیا اور دیگر بہت سے حیرت انگیز اور مزیدار ذائقوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

یہ آئسکریم اس وقت زیادہ مشہور ہوئی جب یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر نظر آئی اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
کیفے کے دستخط شدہ “آئس بکی” میں گلاب کی شکل والے آئس کریم کے تین پھول سرخ، نیلے اور پیلے رنگ کے ہیں، جو آئس کریم سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔

مختلف رنگوں اور ذائقے والی اس خوشنما آئسکریم بوکے کی قیمت 1650 جاپانی ین (11 امریکی ڈالر) ہے۔




















