مصنوعی ذہانت میں ایک بڑی پیش رفت میں، بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف جنرل آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے چینی سائنسدانوں نے انسانی شکل کی اے آئی گڑیا بنائی ہے۔
ٹونگ ٹونگ نامی اے آئی گڑیا تین سال کی بچی سے مشابہت رکھتی ہے اور اسی عمر کے انسانی بچے کی جذباتی نشوونما اور ادراک کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ٹونگ ٹونگ کی تخلیق نے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں ایک قابل ذکر اضافہ کیا ہے جو بچوں کی طرح الگ سے سیکھ سکتی ہے۔
اے آئی چائلڈ کو گزشتہ ماہ کے آخر میں فرنٹیئرز آف جنرل آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی نمائش میں پیش کیا گیا تھا جبکہ ٹونگ ٹونگ جذباتی ذہانت سے لیس ہے اور اس کے پاس 600 سے زیادہ الفاظ کا ذخیرہ ہے لیکن یہ عملی طور پر محدود ہے۔
تقریب میں اے آئی گڑیا کے متعلق بتایا گیا کہ، “ٹونگ ٹونگ ایک دماغ رکھتی ہے اور انسانوں کی طرف سے سکھائی جانے والی عمل کو سمجھنے کی کوشش کرتی ہے، صحیح اور غلط کی تمیز کرتی ہے، مختلف حالات میں اپنے رویوں کا اظہار کرتی ہے، اور مستقبل کی تشکیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے۔”
اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، اور قدرتی زبان کی پروسیسنگ ٹونگ ٹونگ کے لیے حالات کے مطابق کام کرنا آسان بناتی ہے۔




















