Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خونخوار تیندوے نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا، ویڈیو وائرل

 خونخوار تیندوے نے شہر میں خوف وہراس پھیلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خونخوار تیندوے کو آزادانہ طور پر چہل قدمی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کی ایک رہائشی سوسائٹی کے پاس رات کے وقت ایک تیندوا اچانک نمودار ہوا جسے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں خونخوار تیندوے کو باؤنڈری وال کے قریب گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے بعد ممبئی کی سوسائٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا جس پر مکینوں نے محکمہ جنگلات سے رابطہ کیا۔

بعد ازاں محکمہ جنگلات کے حکام نے فوری اقدامات کرتے ہوئے چیتے کو قابو کر کے پکڑ لیا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں