Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسان نے ایک پودے میں دو سبزیاں اُگا کر سب کی توجہ حاصل کرلی

بھاری کسان نے ایک پودے میں دو سبزیاں اُگا کر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے ایک ہی پودے سے آلو اور ٹماٹر کو اُگا لیے لیکن اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دو مختلف پودوں سے دو مختلف سبزیاں اگائی جانا کیسے ممکن ہے؟

رپورٹ میں بتایا گیا کہ “ڈرافٹنگ” کی مدد سے ایک پودے سے دو مختلف سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

بھارتی کسان نے اس پودے  کا نام ‘پوماٹو’ رکھا ہے جبکہ اس حوالے سے کسان نے بتایا کہ ڈرافٹنگ کی مدد سے ایک ہی پودے سے دو مختلف اقسام اور زیادہ پیداور حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alen Joseph (@agrotill)

ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی پودے سے 2 کلو ٹماٹر اور ڈیڑھ کلو آلو حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں