Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بل گیٹس کی ٹھیلے پر چائے پینے کی ویڈیو وائرل

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنے دورہ بھارت کی ایک خوشگوار ویڈیو شیئر کی ہے، جو کہ تیزی سے وائرل بھی ہوگئی ہے۔

اس کلپ میں، بل گیٹس کو مقامی ثقافت کا بہت ذاتی انداز میں تجربہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں وہ چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bill Gates (@thisisbillgates)

ویڈیو میں بل گیٹس ایک چائے کے اسٹال پر کھڑے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے اور سوشل میڈیا پر مقبول ڈولی چائے والا کا ہے۔

انسٹاگرام پوسٹ پر جہاں بل گیٹس نے روزمرہ کی زندگی میں پائی جانے والی چائے کی تعریف کی اور لکھا ہے، “ہندوستان میں، آپ جہاں بھی جائیں، جدت تلاش کر سکتے ہیں – یہاں تک کہ چائے کے ایک کپ کی تیاری میں بھی!”

اس کلپ کا آغاز گیٹس کے ڈولی چائے والا سے “ایک چائے، پلیز” کی درخواست کے ساتھ ہوتا ہے اور چائے تیار کرنے کا انوکھا طریقہ ایک خاص بات ہے، جو اس کے فن کی ایک جھلک پیش کرتا ہے۔

جیسے ہی بل گیٹس گلاس سے گرم چائے کا گھونٹ پیتے ہیں، وہ بھارت کا دوبارہ دورہ کرنے کے حوالے سے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں