آج ہم آپکو بتائیں گے کہ مارچ کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔
ماہر نجوم نے 12 میں سے 3 ستاروں کے بارے میں مارچ کے مہینے سے متعلق حیرت انگیز پیشگوئی کی ہے۔
برج سرطان
برج سرطان وہ ستارہ ہے جس کا آئندہ ماہ اچھا نہ گزرنے کے امکانات ہیں۔
ایسے افراد کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچیں، ایسا کام جس میں انہیں کامیابی نہ ملنے کی امید ہو وہ نہ کریں، کسی قسم کی کنفیوژن ہو تو اپنے قریبی لوگوں سے مشورہ کرلیں۔
برج اسد
ماہرین کے مطابق برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے مارچ کا مہینہ اچھا نہیں گزر سکتا۔
کیرئیر کو لے کر اتار چڑھاؤ آسکتے ہیں گو کہ پیسے کے معاملے میں ان کو اس ماہ مشکلات نہیں ہوں گی، ضرورت ہے کہ اس ماہ آپ لوگ صحت کے حوالے سے محتاط رہیں۔
برج قوس
مارچ قوس کے افراد کے لیے بھی بہت اچھا گزرنے کے امکانات نہیں ہیں، کوشش کریں کہ اخراجات میں کمی لائیں ورنہ مشکلات گھیر سکتی ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس ماہ کافی محتاط رہیں اور کسی کو کچھ بھی کہنے سے پہلے ذرا سوچ لیں۔




















