Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرندے صبح سویرے چہچہاتے کیوں ہیں؟ وجہ جانیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ پرندے صبح سویرے چہچہاتے کیوں ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم بتائیں گے۔

پرندوں کے تحفظ کے لیے قائم کرنے والے ایک برطانوی ادارے ووڈ لینڈ ٹرسٹ کے مطابق پرندوں کی چہچہاہٹ کا سلسلہ صبح 4 بجے شروع ہوتا ہے اور گھنٹوں تک جاری رہتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پرندے اس طرح علی الصبح اہم پیغامات کا تبادلہ ایک دوسرے سے کرتے ہیں کیونکہ اس وقت ان کے لیے  خوراک کی کھوج  یا دیگر سرگرمیاں مشکل ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق علی الصبح سرد اور خشک ہوا کے باعث پرندوں کو واضح آواز فضا میں پھیلانے کا موقع ملتا ہے اور وہ دیگر کی آوازیں سن کر انہیں پہچان بھی لیتے ہیں۔

ایک تھیوری کے مطابق پرندے صبح سویرے گانے گا کر اپنی مضبوطی کا اظہار کرتے ہیں، یعنی ان کی چہچہاہٹ دیگر پرندوں کو بتاتی ہے کہ وہ رات کو بچنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں