Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرین نے دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت کرلیا

ایمیزون میں ماہرین نے ایکواڈور کے جنگلات میں دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی قسم سبز اژدھے کو دریافت کر لیا۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سبز اژدھے کی واحد قسم یونیکٹس مورینس کو سب سے بڑا اژدھا تصور کیا جاتا تھا لیکن اب رواں ماہ مختلف نئی اقسام سے تعلق رکھنے والے نئے شمالی سبز اژدھے یونیکٹس آکیاما کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

Incredible footage shows Dutch biologist, Professor Freek Vonk, swimming next to the enormous anaconda.—Jam Press

ماہرین نے بتایا کہ یونیکٹس آکیاما اژدھا ایک کروڑ سال قبل اپنے خاندان سے بچھڑ گیا تھا تاہم وہ موجودہ دور سے قریبی مشابہت رکھتا ہے۔

دریافت ہونے والے اس اژدھے کی لمبائی 20 فٹ (6.1) میٹر ہے اور اس کا وزن 200 کلو (441) پاؤنڈ بتایا جا رہا ہے۔

If youre not a fan of snakes look away now. The worlds largest snake has been discovered in the Amazon Rainforest - and at 26ft long and weighing 440lbs, its an absolute whopper.—Jam Press

یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ میں شعبہ حیاتیات کے پروفیسر برائن فرائی گزشتہ 20 سال سے جنوبی امریکہ میں پائی جانے والی اژدھوں کی اقسام پر تحقیق کر رہے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ دریافت بتاتی ہے سانپ کی 2 اقسام ایک دوسرے سے ایک کروڑ سال قبل جدا ہوگئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ حیران کن بات یہ تھی کہ جینیاتی تفریق اور طویل عرصے تک دوری کے باوجود دونوں اقسام مکمل طور پر مشابہت رکھتے تھے۔ سبز اژدھے بظاہر ایک جیسے لگتے ہیں لیکن 5.5 فیصد جینیاتی فرق ہے، جس نے سائنس دانوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے کیونکہ یہ بڑا جینیاتی فرق ہے۔

Despite having a head the size of a humans, it seems Professor Vonk, 40, wasnt scared of getting up close and personal with the snake.—Jam Press

پروفیسر کا کہنا تھا کہ ایکواڈور میں زیر مطالعہ رہنے والے چند سانپ تیل کے اخراج سے بری طرح آلودہ تھے اور اسی طرح اژدھے اور ایراپائما مچھلی پیٹروکیمکل دھاتوں کی کثیر مقدار جذب کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں