Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آننت امبانی کی لگژری گھڑی دیکھ کر مارک رکربرگ بھی حیران رہ گئے

آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی شاندار تقریب جام نگر میں منعقد ہوئی اور ستاروں سے سجی تین روزہ پری ویڈنگ تقریب میں مختلف سی ای اوز، پاپ اسٹارز اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

اس دوران آننت امبانی کی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسکیلا چن سے ملاقات ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

ویڈیو میں، پرسکیلا اور مارک آننت امبانی کی شاندار گھڑی دیکھ کر کافی حیران نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھڑی کی عمدہ تفصیلات پرسکیلا چان نے پہچانی اور ان کی تعریف کی۔ مارک زکربرگ کو شاندار گھڑی پر تبصرہ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کی قیمت INR 140 ملین (PKR 472 ملین) بتائی جاتی ہے۔

مارک زکربرگ کو پرسکیلا چان کے ساتھ گھڑی کی عمدہ تفصیلات کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں