Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیڑھ سال سے ٹرین میں زندگی گزارنے والا نوجوان

جرمنی سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان لیسی اسٹولی ڈیڑھ سال سے ٹرینوں میں زندگی گزار رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نوجوان سونے سے لے کر ملازمت تک سب کچھ ٹرینوں میں کرتا ہے اور اس کا مستقبل قریب میں کسی اصل مکان میں زندگی گزارنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

جرمنی کی ٹرینوں میں یہ نوجوان روزانہ 600 میل تک سفر کرتا ہے اور بہت پرآسائش زندگی گزار رہا ہے۔

This 17-year-old has been living on Deutsche Bahn trains for a year and a  half (translation in comments) : r/interestingasfuck

لیسی اسٹولی ایک کمپیوٹر پروگرامر ہے اور اسے دفتر جانے کی ضرورت نہیں بلکہ ٹرین میں رہ کر ہی فری لانسر کے طور پر کام کرتا ہے۔

اس نے ٹرین میں زندگی گزارنے کے لیے ایک ایسا سالانہ ریلوے کارڈ خریدا ہوا ہے جو اسے لامحدود وقت تک ٹرینوں میں رہنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

نوجوان لیسی اسٹولی نے بتایا کہ ٹرین میں زندگی گزارنے کے لیے اس نے تعلیم کو بھی مکمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈیڑھ سال سے ایک ڈیجیٹل نوماڈ کے طور پر ٹرینوں میں زندگی گزار رہا ہوں، رات کے وقت میں انٹرسٹی ایکسپٹریس ٹرین میں سو جاتا ہوں اور دن میں کسی بھی ٹرین میں بیٹھ کر پروگرامر کے طور پر کام کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جرمنی کے ایک سے دوسرے کونے تک سفر کر رہا ہوں، اس تجربے سے مجھے پورے جرمنی کو کھوجنے کا موقع ملا۔

نوجوان نے بتایا کہ میں نے 16 سال کی عمر میں ٹرین میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا اور اسکول کو چھوڑ دیا، اب پوری دنیا میری مٹھی میں ہے، میں نے اپنے والدین کو چھوڑ کر اس ایڈونچر کا آغاز کیا۔

خیال رہے کہ یہ نوجوان سالانہ ساڑھے 8 ہزار برطانوی پاؤنڈز خرچ کر رہا ہے اور ہر رات اچھی نیند کے لیے ٹرین میں سوار ہونا اس کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں